جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کی امریکہ اور کینیڈا میں مصروفیات

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یوکرین کی اقتصادی حالت پوری دنیا کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل ہے ۔

215481
 جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل کی امریکہ اور کینیڈا میں مصروفیات

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یوکرین کی اقتصادی حالت پوری دنیا کے لیے حیاتی اہمیت کی حامل ہے ۔ یوکرین میں ہزاروں انسان اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ڈیڑھ میلین انسان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ہم یوکرین میں کسی بھی غیر قانونی تحریک کی سرگرمیوں کے خلاف ہیں ۔ یوکرین کو بحران سے نجات دلوانے کے لیے سر گرم عمل جرمنی کی چانسلر مرکل امریکہ میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد کینیڈا تشریف لے گئی ہیں ۔انھوں نے دارالحکومت اوٹاوا میں وزیر اعظم سٹیفن ہارپر کیساتھ ملاقات کی ۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارپر نے کہا کہ یوکرین کے بحران کو عالمی برادری ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کی خواہشمند ہے اور ہم حلیف ممالک کیساتھ مل کر تمام تر متبادل کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن روس کےصدر پوٹن کی سفارتی متبادل کی مخالفت کیوجہ سے حالات اس نکتے پر پہنچے ہیں ۔دونوں سربراہان نے مذاکرات کے دوران جرمنی میں ہونے والے جی ۔ 7 سربراہی اجلاس ،یورپ کی اقتصادی اور سیاسی پیش رفت ،بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں اور داعش اور مشرق وسطی کے مسئلے کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں