بوکو حرام کی بربریت، بارہ افرادکو بھون کر رکھ دیا

نائیجریا کے ہمسایہ ملک کیمرون کے شمال میں بوکو حرام کے شر پسندوں نے ایک بس روکتےہوئے اس میں سوار 20 افراد کو اغوا کرنے کے بعد بارہ کو ہلاک کر دیا

215452
 بوکو حرام کی بربریت، بارہ افرادکو بھون کر رکھ دیا

نائیجریا کے ہمسایہ ملک کیمرون کے شمال میں بوکو حرام کے شر پسندوں نے ایک بس روکتےہوئے اس میں سوار 20 افراد کو اغوا کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ ان شدت پسندوں نے مسافروں میں سے بارہ کو ہلاک کر دیا ۔
یہ واقع کیمرون کے شمالی شہر مور امیں پیش آیا ۔
دریں اثنا ، نائجیریا اور نائجر کی سرحد پر واقع ڈیفا نامی قصبے میں بھی گزشتہ چار روز سے دہشت گردی کا بازار گرم کرتے ہوئے ایک خود کش حملہ آور نے خود پر نصب بم اڑا دیا ۔
اس واقعے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔
ڈیفہ کے مضافات میں اب تک بوکو حرام کے خوف سے دس ہزار کے قریب افراد اپنا گھر بار ترک کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں