یوکرائن کے مسئلے کو حل کرنے کی امید

یوکرائن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے روس، یوکرائن ، جرمنی اور فرانس کے رہنما بدھ کو یوکرائن میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات پر راضی ہوگئے ہیں۔ ملک میں جاری جنگ کے تنازعہ پر چاروں ممالک کے رہنماؤں نے اتوار کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

223249
یوکرائن  کے مسئلے کو حل کرنے  کی امید

یوکرائن کے مشرق میں جاری جھڑپوں کے دوران یوکرائن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نئی امید پیدا ہوگئی ہے۔
یوکرائن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے روس، یوکرائن ، جرمنی اور فرانس کے رہنما بدھ کو یوکرائن میں قیامِ امن کے لیے مذاکرات پر راضی ہوگئے ہیں۔
ملک میں جاری جنگ کے تنازعہ پر چاروں ممالک کے رہنماؤں نے اتوار کو ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
سنہ 2013 اپریل سےیوکرائن اور روس نواز باغیوں کے بیچ لڑائی میں 5000 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
مغربی ممالک نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے روس نواز باغیوں کویوکرائن کی فوج کے خلاف لڑنے کی لیے ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ روس اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔
جرمن چانسلر آنگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کا اس سے قبل کہنا ہے کہ انھوں نے ایک معاہدہ پیش کیا ہے جویوکرائن میں قیامِ امن کا ’آخری موقع ہو سکتا ہے۔‘
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہے کہ امریکہ اور اس کے یورپی اتحادی یوکرائن کے مسئلے سے متعلق " اپنی سفارت کاری میں متحد ہیں۔"
اتوار کو جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ امریکہ مشرقییوکرائن میں تنازع کو ختم کرنے کے لیے فرانس اور جرمنی کی طرف سے ایک منصوبے کے قیام کی کوششو ں کی حمایت کرتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں