یوکرائن کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے: جو بائڈن

متحدہ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے رویے کی شدید مذمت کی ہے۔ نائب صدر بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر، ولادِ میر پوتین نے امن کے لیےبارہا عہد کیا ہے، لی الفاظ کے استعمال کے علاوہ کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

214108
یوکرائن کو اپنے دفاع کا پورا پورا حق حاصل ہے: جو بائڈن

متحدہ امریکہ کے نائب صدر جو بائڈن نے کہا ہے کہ یوکرائن اپنے دفاع کا پورا پورا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے جرمنی کے شہر میونخ میں منعقد ہونے والی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے رویے کی شدید مذمت کی ہے۔
نائب صدر بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر، ولادِ میر پوتین نے امن کے لیےبارہا عہد کیا ہے، لی الفاظ کے استعمال کے علاوہ کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔
بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کو سلامتی سے متعلق امداد فراہم کرتا رہے گاانہوں کہا کہ یوکرائن کو اُس کے دفاع کی اجازت ہونی چاہیئے۔
کانفرنس کے چند ہی لمحات کے بعد، یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنیکو نے دونوں ہاتھوں میں کئی روسی پاسپورٹ اٹھائے ہوئے، کہا کہ یہ یوکرین کے علاقے میں کئی کلومیٹر اندر سے روسی فوجیوں سے برآمد کیے گئے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ اس تنازعے میں اپریل سے اب تک 5600 سے زائد شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اُنھوں نے اس تنازع کو ملک میں تشدد کے واقعات کو ہوا دینے سے تعبیر کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں