تیکا کی جانب سے مقدونیہ میں سیلاب متاثرین کی امداد

ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے کالی مانتسی بیراج بھرنے کے بعد اس کا پانی باہر بہنا شروع ہوگیا ہے جبکہ برگالنیتسا دریا میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے

214225
تیکا کی جانب سے مقدونیہ میں سیلاب متاثرین کی امداد

ترکی کے ترقیاتی اور کوارڈی نیشن ادارے تیکا نے مقدونیہ میں سیلاب متاثرین کی امداد کی ہے۔
ملک میں شدید بارشوں کی وجہ سے کالی مانتسی بیراج بھرنے کے بعد اس کا پانی باہر بہنا شروع ہوگیا ہے جبکہ برگالنیتسا دریا میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ترکی نے بھی فوری طور پر امداد بہم پہنچانا شروع کردیا ہے۔
ترکی کے ترقیاتی اور کوارڈی نیشن ادارے تیکا نے سیلاب سے متاثرہ دیہاتوں کو انسانی امداد ی پیکیجز پہنچانا شروع کردیے ہیں۔
تیکا نے آٹھ مختلف دیہاتوں سینکڑوں افراد کو امداد فراہم کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں