یوکرائن میں فوجی دستوں کی بمباری

یوکرائن کے فوجی دستوں نے دونتسک شہر میں اپنی بمباری میں اضافہ کرلیا ہے۔ اس بمباری کے دوران کئی ایک ہسپتالوں ، اسکولوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک بچے ہلاک ہوگئے ہیں

212415
یوکرائن  میں  فوجی دستوں کی بمباری

یوکرائن کے فوجی دستوں نے دونتسک شہر میں اپنی بمباری میں اضافہ کرلیا ہے۔
اس بمباری کے دوران کئی ایک ہسپتالوں ، اسکولوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے کئی ایک بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرائن میں حالیہ ہفتوں کے دوران حکومتی افواج اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یوکرائن میں باغی مشرقی شہر دونتسک کے قصبے دیبالتسوا کا محاصرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین کی پالیسی چیف فیدریکا موگیرینی نے فریقین سے جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ عام شہری اس علاقے سے نکل سکیں۔
ان کا یہ بیان بین الااقوامی مبصرین کے ایک گروپ ’او ایس سی ای‘ کی جانب سے منگل کو تین دن کی جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔
یوکرین کے علیحدگی پسندوں نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران دونتسک کے ہوائی اڈے پر پہلے ہی قبضہ کیا ہوا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق یوکرین میں اپریل سے لے کر اب تک لڑائی میں 5,000 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں