یمن میں نئی انتظامیہ کی تشکیل

یمن میں حکومت اور صدر عبدالرابو منصور حادی کے استعفے کے بعد انتظامیہ کو نئی شکل دینے پر کام شروع ہورہا ہے ۔

212023
یمن میں نئی انتظامیہ کی تشکیل


یمن میں حکومت اور صدر عبدالرابو منصور حادی کے استعفے کے بعد انتظامیہ کو نئی شکل دینے پر کام شروع ہورہا ہے ۔حوسی تحریک سے وابستہ انقلابی کمیٹی کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے آئینی خلاء کو پر کرنے کے لیے معاہدہ طے کرنے کی غرض سے سیاسی گروپوں کو جو تین روز کی مہلت دی گئی تھی تو کل شام ختم ہو گئی ہے ۔اس صورتحال کے پیش نظر آئندہ چند روز میں انتظامیہ کو شکل دینے کے موضوع پر کاروائیوں کو شروع کر دیا جائے گا ۔ اس ضمن میں قومی شعور اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےغیر جانبدار ی سے کام لیا جائے گا ۔اس اعلان سے انتظامی خلاء کو پر کرنے کی ضمانت دی گئی ہے ۔اعلان میں یمن کے عوام سے اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے انقلابی کمیٹی کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں