مشرقی یوکرین: جھڑپوں کا سلسلہ جاری

یوکرین کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کے مطابق ، حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 یوکرینی فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ روسی نواز باغیوں کو بھی 157 ہلاکتوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے

210920
مشرقی یوکرین: جھڑپوں کا سلسلہ جاری

مشرقی یوکرین کے شہروں اوگلے گورسک اور دیبالت سیوو میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یوکرین کے انسداد دہشت گردی کے مرکز کے مطابق ، حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 یوکرینی فوجی ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ روسی نواز باغیوں کو بھی 157 ہلاکتوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔
گزشتہ روز دن بھر سرکاری دستوں کے زیر محاصرہ 73 مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں روسی باغیوں کی چار توپوں اور 22 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا ۔
اس دوران ،یورپی سلامتی و تعاون کی تنظیم کے عبوری صدر اور سربیا کے وزیر خارجہ ایویجا داچیچ نے طرفین سے فائر بندی کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں