بوکو حرام کے خلاف زیادہ موثر جدوجہد کے لئے فوجی آپریشنوں میں اضا

نائیجیریا اور ہمسایہ ممالک میں کاروائیاں کرنے والی دہشت گردتنظیم بوکو حرام کے خلاف زیادہ موثر جدوجہد کے لئے فوجی آپریشنوں میں اضافہ کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے

211040
بوکو حرام کے خلاف زیادہ موثر جدوجہد کے لئے فوجی آپریشنوں میں اضا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ نائیجیریا اور ہمسایہ ممالک میں کاروائیاں کرنے والی دہشت گردتنظیم بوکو حرام کے خلاف زیادہ موثر جدوجہد کے لئے فوجی آپریشنوں میں اضافہ کرنے اور تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بوکو حرام تنظیم نے مغربی اور وسطی افریقہ میں امن اور استحکام کو کمزور کر دیا ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے اندیشوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کونسل کے رکن ممالک نے بوکو حرام کے نائیجیریا اور کیمرون میں چاڈ فوج کی یونٹوں پر حملوں کی بھی مذمت کی ہے اور کیمرون میں بوکو حرام کے تشدد کے خلاف چاڈ فورسز کے تعاون پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ چاڈ نے گذشتہ ماہ بوکو حرام کے خلاف جدوجہد کے ساتھ تعاون کے لئے ہمسایہ ملک کیمرون میں فوجی یونٹیں بھیجی تھیں اور چاڈ فوجی یونٹوں اور بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 123 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں سرگرم عمل بوکو حرام دہشت گردتنظیم حالیہ مہینوں میں کیمرون کے خاص طور پر شمالی علاقوں میں فوج اور شہریوں پر حملے کر رہی ہے۔
بوکو حرام کے عسکریت پسندوں کی طرف سے یکم فروری کو نائیجیریا میں صوبہ بورنو کے دارالحکومت مائدوگوری پر کئے گئے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں