یونان یورو زون میں موجود رہے گا

اصلاحات کے معاملے میں ایتھنز کو وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یونان یورو زون میں موجود رہے گا: مشعل ساپن

205903
یونان یورو زون میں موجود رہے گا

فرانس کے وزیر خزانہ مشعل ساپن نے پیرس میں یونان کے وزیر خزانہ یانس واروفاکیس کے ساتھ ملاقات کی۔
یونان کے یورپی یونین سے لئے گئے قرضہ جات پر بات کرتے ہوئے مشعل ساپن نے کہا کہ "ہمیں یونان کے ساتھ نیا سمجھوتہ کرنا چاہیے کیوں کہ سرکاری قرضہ جات متعلقہ موضوعات میں سے صرف ایک موضوع ہے"۔
انہوں نے کہا کہ فرانس یونان کا دوست ملک ہے اور اس سلسلے میں وہ اپنے اوپر عائد ہونے والی ذمہ داری کو پورا کرے گا۔
ساپن نے کہا کہ "اصلاحات کے معاملے میں ایتھنز کو وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یونان یورو زون میں موجود رہے گا"۔
یونان کے وزیر خزانہ واروفاکیس نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں برلن اور فرینکفرٹ کا دورہ کرنے کے خواہش مند ہیں اور یہ کہ ان کا ملک کسی نئی قرضہ پیکیج کا طلبگار نہیں ہے۔
واروفاکیس نے کہا کہ " یونان قرضوں پر انحصار کرنے والے ملک کی شکل اختیار کر گیاہے اور ہماری حکومت اسے ختم کرنے کے لئے منتخب ہوئی ہے"۔
سوشلسٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والز نے بھی یونانی عوام کی ترجیحات کا احترام کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سزا دینے والے بچت پیکیج اب یورپی یونین کا پروجیکٹ نہیں ہوں گے۔
والز نے کہا تھا کہ فرانس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور یوروزون میں رہنے کے لئے یونان کو تحریک دے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں