ویانا میں ایک مسجد کی دیوار اور دروازے پر نازی صلیبیں کندہ

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک مسجد کی دیوار اور دروازے پر نازی صلیبوں کو کندہ کیا گیا ۔

206005
 ویانا میں ایک مسجد کی دیوار اور دروازے پر نازی صلیبیں کندہ


آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک مسجد کی دیوار اور دروازے  پر نازی صلیبوں کو کندہ کیا گیا ۔ترکی کے ویانا کے قونصلر جنرل قان طیار آتائی نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی اشتعال انگیزیوں سے بچنے کے لیے ہم اس واقعے کو سلامتی قوتوں کے حوالے کر تے ہوئے فاعلوں کی گرفتار ی کے معاملے کا تعاقب کریں گے اس معاملے میں آسٹریا کی حکومت کیساتھ رابطہ جاری ہے ۔اس نسل پرست حملے کا ویانا میں اسلام مخالف پیگیڈا کیطرف سے نکالے جانے والے جلوس سے قبل عمل میں آنا باعث توجہ ہے ۔ دریں اثناء انتہائی دائیں بازو کی آسٹریلیا آزاد پارٹی کیطرف سے منعقدہ اکیڈیمک بال کیخلاف احتجاج کرنے والے 54 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اکیڈیمک بال کو صدر کے لیے مخصوص ہوف برگ محل میں منعقد کر نے کیخلاف احتجاج کرنے والے بائیں بازو کے گروپوں کے تقریباً 9000 افراد نے مظاہرہ کیا ۔ اس دوران ہونے والی جھڑپ میں پولیس کے 6 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔جرمنی میں اسلام مخالف پیگیڈا کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں دس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں