متحدہ امریکہ میں شدید برفانی طوفان

ڈیٹریوٹ ، بوٹسن اور روڈ آئی لینڈ میں اسکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں دو ہزارا فلائٹس اس برفانی طوفان کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہیں۔ شدید برفباری کی وجہ سے شکاگو میں برف کی تہہ 30 سینٹی میٹر تک جا پہنچی ہے

206267
متحدہ امریکہ میں شدید  برفانی طوفان

متحدہ امریکہ میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
ڈیٹریوٹ ، بوٹسن اور روڈ آئی لینڈ میں اسکولوں میں چھٹیاں کردی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں دو ہزارا فلائٹس اس برفانی طوفان کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہیں۔
شدید برفباری کی وجہ سے شکاگو میں برف کی تہہ 30 سینٹی میٹر تک جا پہنچی ہے۔
نیویارک، نیوجرسی، کنیٹی کٹ، روڈ آئی لینڈ، میساچوسٹس، اور نیو ہیمپشائر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ نیو یارک کے حکام نے مقامی وقت رات گیارہ بجے کے بعد سے 6000 کلومیٹر طویل سڑکوں کے سلسلے پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں ہی سے کام کریں۔ قومی محکمہ موسمیات کے گلین فیلڈ کا کہنا ہے کہ یہ برفانی طوفان پچھلے اندازوں سے بھی زیادہ شدت کا ہو گا۔
پولیس اور طبی ٹیموں نے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور بے گھر افراد کو ہسپتال اور دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں