آرمینی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری

آرمینی۔آذربائیجان فرنٹ پر کل آرمینی فوجیوں کی طرف سے توپ اور راکٹ فائرنگ کے نتیجے میں ایک آذری فوجی شہید ہو گیا ہے

204822
آرمینی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری

آرمینی فوج کی طرف سے فائر بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
آرمینی۔آذربائیجان فرنٹ پر کل آرمینی فوجیوں کی طرف سے توپ اور راکٹ فائرنگ کے نتیجے میں ایک آذری فوجی شہید ہو گیا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق قزاق علاقے کی فرنٹ لائن پر ہونے والی جھڑپ میں 6 آرمینی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ہلاک کئے جانے والے 6 آرمینی فوجی بارودی سرنگوں کے علاقے سے آذربائیجان کے مورچوں کی طرف آنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارت دفاع کے بیان کے مطابق آذربائیجان کی فوج فرنٹ لائن کو کنٹرول میں لئے ہوئے ہے اور دشمن کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کو روکنے کے لئے تیار حالت میں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں