اسرائیل علاقے میں اشتعال انگیزی کم کرنےکی کوشش کرے: یورپی یونین

یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیڈریکا موگیرینی کے پریس دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی بستیوں کے قیام کی کوششیں مشرق وسطی امن مذاکرات اور دو ریا ستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں

203828
اسرائیل علاقے میں اشتعال انگیزی کم کرنےکی کوشش کرے: یورپی یونین

یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ عرب علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکے۔
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیڈریکا موگیرینی کے پریس دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی بستیوں کے قیام کی کوششیں مشرق وسطی امن مذاکرات اور دو ریا ستی حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
بیان میں حکومت اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تعمیر کے اس فیصلے کو واپس لے تاکہ علاقے کی کشیدہ صورت حال کو مزید آگ میں جھونکنے سے گریز کیاجائے ۔
اس کے علاوہ یونین نے طرفین سے درخواست کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرتےہوئے ایسے فیصلے لینے سے دور رہیں جن سے علاقے میں اشتعال انگیزی کو ہوا ملے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں