روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ

مشرقی یوکرین کی خانہ جنگی کے سبب ایک ہنگامی اجلاس میں موجود یورپی وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کی مدت جو کہ مارچ میں ختم ہو رہی تھی، ستمبر تک بڑھا دی جائے

202391
روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع کا فیصلہ

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں میں چھ ماہ کے مزید عرصے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مشرقی یوکرین کی خانہ جنگی کے سبب ایک ہنگامی اجلاس میں موجود یورپی وزرائے خارجہ نے فیصلہ کیا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کی مدت جو کہ مارچ میں ختم ہو رہی تھی، ستمبر تک بڑھا دی جائے۔
یورپی خارجہ تعلقات کی نمائندہ فیڈریکا موگیرینی نے بتایا ہے کہ یورپ کےلیے سیاحت پر پابندی اور مالی اثاثوں کو منجمد کی جانے والی شخصیات کے نام سے متعلق فہرست ایک ہفتے کے اندر تیار کرتے ہوئے نو فروری کو وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جاری کر دی جائے گی ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منسک معاہدے پر عمل درآمد کروانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورت حال سازگار نہیں ہے اور ممنوعہ افراد کی فہرست میں مزید کا اضافہ ممکن ہو سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں