کیوبا کریڈٹ کارڈ سے متعارف ہو رہا ہے

امریکی کریڈٹ کارڈوں میں سے امریکن ایکسپریس اور ماسٹر کارڈ نے اس ملک میں کاروائیاں شروع کرنے کا آغاز کر دیا ہے

201509
کیوبا کریڈٹ کارڈ سے متعارف ہو رہا ہے

سوشلزم کے آخری قلعوں میں سے کیوبا کریڈٹ کارڈ سے متعارف ہو رہا ہے۔
اب کیوبا کے باشندے بھی ہر ماہ کے آغاز پر بینک سٹیٹ منٹ اور ادائیگیوں کی پریشانی سے گزرا کریں گے۔
سالوں سے پابندیوں کی زد میں آئے ہوئے ملک کیوبا کے ساتھ امریکہ کے صدر باراک اوباما کی طرف سےتعلقات کو معمول پر لانے کے لئے اٹھائے گئے قدم کے بعد امریکی کریڈٹ کارڈوں میں سے امریکن ایکسپریس اور ماسٹر کارڈ نے اس ملک میں کاروائیاں شروع کرنے کا آغاز کیا ہے۔
ماسٹر کارڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ میں فعال تمام کریڈٹ کارڈ یکم مارچ سے کیوبا میں بھی استعمال کئے جائیں گے۔
ماسٹر کارڈ کے اس فیصلے کی وجہ واشنگٹن کا کیوبا پر عائد سیاحتی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کونرم کرنا ہے۔
تاہم ویزہ کریڈٹ کارڈ کمپنی نے تاحال کیوبا کے بارے میں اپنے کسی پلان کا اعلان نہیں کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں