شمال مشرقی امریکہ شدید برف باری کی لپیٹ میں

نیو یارک، نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور میساچیوسٹس کی ریاستوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے جاکں کے لاکھوں مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر وں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریل اور بسوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے

197914
شمال مشرقی امریکہ شدید برف باری کی لپیٹ میں

امریکہ کے شمال مشرقی علاقے میں گزشتہ روز سے ہونے والی شدید برف باری اور طوفان کے نتیجے میں موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
خراب موسم کے باعث، ہزاروں کی تعداد میں فضائی پروازیں منسوخ ہوئیں، عوامی سفری سہولیات محدود ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ سینکڑوں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
دریں اثنا امریکی محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید تین فٹ برف باری ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، نیو یارک، نیوجرسی، کنیکٹی کٹ اور میساچیوسٹس کی ریاستوں میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا گیا ہے جاکں کے لاکھوں مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر وں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریل اور بسوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
ٹرکش ایئر لائنز نے بھی اپنی نیو یارک اور بوسٹن کےلیے پروازیں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کر دی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں