امریکہ میں روسی ایجنٹ

امریکہ میں روس کے لئے جاسوسی کرنے اور معلومات جمع کرنے کے الزام میں ایک روسی شہری ایوگینے بُریاکوف کو حراست میں لے لیا گیا

197979
امریکہ میں روسی ایجنٹ

امریکہ میں روسی ایجنٹ کی موجودگی کا دعوی ۔۔۔

امریکہ میں روس کے لئے جاسوسی کرنے اور معلومات جمع کرنے کے الزام میں ایک روسی شہری ایوگینے بُریاکوف کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بریاکوف نیویارک میں ایک بینک میں ملازم ہیں اور توقع ہے کہ انہیں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ان پر لگائے جانے والے الزامات میں امریکہ کی طرف سے روسی بینکوں پر ممکنہ پابندیوں اور متبادل توانائی کے بارے میں معلومات جمع کرنا شامل ہے۔
دعوے کے مطابق جاسوسی نیٹ ورک میں بڑی کمپنیوں کے ملازمین اور نیویارک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
بُریاکوف کے علاوہ مزید دو روسی شہری جاسوسی کے الزام میں مطلوب ہیں۔
دعوے کے مطابق یہ افراد ماضی میں امریکہ میں روسی حکومت کے لئے کام کرتے رہے ہیں۔
امریکی وفاقی تفتیشی بیورو 'ایف بی آئی' کی طرف سے جاری تفتیش کو ،سال 2010 میں امریکہ میں روس کے لئے جاسوسی کرنے کی وجہ سے، 10 روسیوں کو امریکہ سے نکالے جانے کے واقعے سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں