آذربائیجان اور آرمینیاکی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

آذربائیجان اور آرمینیاکی سرحد پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے صدر کی جنگ کی دھمکیوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

198465
 آذربائیجان اور آرمینیاکی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ

آذربائیجان اور آرمینیاکی سرحد پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔آذربائیجان کی وزارت دفاع نے آرمینیا کے صدر کی جنگ کی دھمکیوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے ۔
آذربائیجان کی وزارت دفاع کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سارکسیان آذربائیجان کو دھمکی آمیز پیغامات دے کر ملک کے اندر پائی جانے والی کشیدگی کو عوام سے چھپاتے ہوئے ان کی توجہ دوسری طرف مبذول کروانے کی کوششوں میں ہیں ۔ مسلح افواج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ہماری فوج ملکی سالمیت کو تحفظ دینے کی قوت اور صلاحیت رکھتی ہے ۔حالیہ جھڑپوں میں آرمینی دستوں نے آذربائیجان کے ٹھکانوں پر بھاری ہتھیاروں اور توپوں سے گولہ باری کی ہے ۔سال نو کے آغاز سے لیکر ابتک ہونے والی جھڑپوں میں
آذر بائیجان کے تین فوجی اور آرمینیا کے 17فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں