بوکو حرام کیخلاف جدوجہد میں امریکی حمایت جاری رہے گی: جان کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے مغربی افریقی ملک نائجیریا کے دورے کے دوران اس ملک میں برسر پیکار دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کیخلاف جدوجہد میں بھر پور حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

197360
 بوکو حرام کیخلاف جدوجہد میں امریکی حمایت  جاری رہے گی: جان کیری


امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے مغربی افریقی ملک نائجیریا کے دورے کے دوران اس ملک میں برسر پیکار دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کیخلاف جدوجہد میں بھر پور حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔انھوں نے اپنے دورے کے دوران وزیر مملکت گڈ لک جینیٹن اور حزب اختلاف کے لیڈروں کیساتھ ملاقات کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ معصوم عوام کو اپنے مظالم کا نشانہ بنانے والی تنظیم بو کو حرام کیخلاف جدو جہد میں نائیجریا کی فوج کیساتھ تعاون کو جاری رکھے گا ۔انھوں نے حالیہ کچھ عرصے سے بڑھتی ہوئی ہوئی تشدد آمیز کاروائیوں کی بھی سخت مذمت کی ۔انھوں نے نائجریا میں 14 فروری کو ہونے والے انتخابات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو قابل اعتماد ہونا چاہئیے اور انتخابات کے دوران تشددکی حمایت کرنے والوں کو امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
نائیجریا کے صدر گڈ لک جینیٹن نے بھی وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ملاقات کے دوران ان سے قابل اعتماد انتخابات کروانے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کا وعدہ کیا۔دریں اثناء وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت موغا دیشو میں بوکو حرام کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے ۔بوکو حرام کیخلاف فضائی کاروائیوں میں 100 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور بھاری مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں