یونان میں آج عوام اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں

سروے رپورٹوں کا جائزہ لینے پر انتخابات سیاسی توازن کو تبدیل کرتے نظر آرہے ہیں

196636
یونان میں آج عوام اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں

یونان میں آج قبل از وقت انتخابات کے لئے عوام اپنے ووٹ کا استعمال کر رہے ہیں۔
سروے رپورٹوں کا جائزہ لینے پر انتخابات سیاسی توازن کو تبدیل کرتے نظر آرہے ہیں۔
انتخابات میں ترک امیدواروں کا کامیابی حاصل کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے لہذا مغربی تھریس کے ترکوں کے نمائندے اپنے تمام ہم نسلوں سے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ترک امیدوار ملک میں 3 فیصد شرح کی وجہ سے انتخابات میں یونان کی دیگر پارٹیوں کے پلیٹ فارموں سے انتخابات میں شامل ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق منتخب ہونے کی صورت میں ترک اسمبلی ممبران کا اقتدار میں شامل ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہو گی۔
یہ صورتحال ترکی اور یونان کے درمیان ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں صدر منتخب نہ ہونے کی وجہ سے قبل از وقت عام انتخابات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں