یوکرائن کے مشرق میں تشدد کا سلسلہ جاری

دوبارہ سے فائر بندی کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ہونے والی جھڑپوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز باغیوں نے ماریوپول شہر پر بم باری کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں

196755
یوکرائن کے مشرق میں تشدد کا سلسلہ جاری

یوکرائن کے مشرق میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔
دوبارہ سے فائر بندی کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ہونے والی جھڑپوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز باغیوں نے ماریوپول شہر پر بم باری کی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یوکرائن کے زیر انتظام اس شہر پر باغیوں کے ان حملوں کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی پالیسی سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ اس قسم کے حملوں سے یورپی یونین اور روس کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے مشرقی یوکرین میں بڑھتے ہوئے تشدد اور قتل عام پر امریکہ کو شدید تشویش سے لاحق ہونے سے آگاہ کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں