کریمیائی تاتاروں پر روسی دباو بدستور جاری

کریمیا سے یوکیرین جانے کے خواہاں کریمیا تاتاری عوامی تحفظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالمجید سلیمان اوف ، اسکندر باری یف اور سیناور قادیروف کو سرحد پر روک دیا گیا۔

196111
کریمیائی تاتاروں پر روسی دباو بدستور جاری

کریمیا میں تاتاریوں پر دباؤ کا عمل جاری ہے۔
کریمیا سے یوکیرین جانے کے خواہاں کریمیا تاتاری عوامی تحفظ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عبدالمجید سلیمان اوف ، اسکندر باری یف اور سیناور قادیروف کو سرحد پر روک دیا گیا۔
یوکیرین کے ہیروسون شہر سے طبی ٹیسٹ کی خاطر استنبول جانے کی منصوبہ بندی کرنے والے مذکورہ افراد کو روسی سرحدی پولیس نے روکتے ہوئے سات گھنٹے تک بٹھائی رکھا۔
جس کے بعد انہیں شہری عدالت لیجایا گیا جہاں پر سیناور قادیرودف کو روسی مہاجرین کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں دو ہزار روبل کے جرمانے اور ملک بدر کیے جانے کا حکم صادر کیا گیا۔
قادیروف نے عدالت کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کرنےکا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل بھی کریمیائی تاتاری عوام کے لیڈر ، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ان کے مشیر سمیت بعض دیگر اعلی سطحی شخصیات پر 5 سال کی مدت کے لیے کریمیا جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں