میں اسرائیلی وزیراعظم سے نہیں ملوں گا: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے

195472
میں اسرائیلی وزیراعظم سے نہیں ملوں گا: اوباما

امریکی صدر باراک اوباما اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے باہمی روابط محدودسطح پر پہنچ چکے ہیں۔
اوباما نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں امریکی دورے کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات نہیں کریں گے۔
اوباما کی ایک ترجمان کے مطابق، امریکی صدر ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ وہ اسرائیلی حکومت کی انتخابی مہم میں کوئی کردار ادا کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں سترہ مارچ کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
اوباما کا یہ اعلان توہین کے مترادف بھی ہے کیونکہ ہر اعلیٰ سطحی اسرائیلی سرکاری مہمان کی دورہ امریکا کے دوران صدر سے لازمی ملاقات ہوا کرتی ہے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو مارچ میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں