پیرس کی مئیر کا مرڈخ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

پیرس حملوں کے بعد اپنے ٹویٹ کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے امریکن فوکس نیوز کے کے مالک اور سی ای او رپرٹ مرڈخ کے اسلام دشمنانہ رویے کی وجہ سے فرانس کے عدالت میں ان پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہے

194086
پیرس کی مئیر کا مرڈخ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

پیرس حملوں کے بعد اپنے ٹویٹ کی وجہ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے امریکن فوکس نیوز کے کے مالک اور سی ای او رپرٹ مرڈخ کے اسلام دشمنانہ رویے کی وجہ سے فرانس کے عدالت میں ان پر مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔
پیرس کی مئیر این ہیدالگو نے پیرس حملے جس میں سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بعد فوکس نیوز کے مالک مرڈخ نے اشتعال انگیز خبریں شائع کرتے ہوئے پیرس کے وقار اور امیج کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ان کے خلافمقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فوکس نیوز میں پیش کیے جانے والے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ پیرس سمیت یورپ کے کئی ایک ممالک میں مسلمانوں نے آباد ہوتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں شریعت نافذ کر تے ہوئے سیکولر حلقوں کو بھی ان علاقوں میں جانے کی اجازت نہ د ی جا رہی ہے۔
فوکس نیوز کے مالک مرڈخ نے پیرس کے حملوں کے بعد میں اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگرچہ مسلمانوں کی اکثریت امن پسند ہے لیکن ان کے اندر جہادی کینسر نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں اور جب تک اس جہادی کینسر کو ختم نہیں کرلیا جاتا اس وقت تک دہشت گردی کی ذمہ داری مسلمانوں پر عائد ہوتی رہے گی ۔ ان کی اس ٹویٹ پر عالم اسلام میں شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں