ڈاوس اجلاس کا آغاز

عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے اس 45 ویں اجلاس میں ڈھائی ہزار سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس چار روزہ اجلاس میں دہشت گردی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہوگا

193635
ڈاوس اجلاس کا آغاز

سوئس شہر ڈاوس میں  عالمی اقتصادی فورم کا آغاز ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے اس 45 ویں اجلاس میں ڈھائی ہزار سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ اس چار روزہ اجلاس میں دہشت گردی کا مسئلہ اہمیت کا حامل ہوگا۔
ڈاوس میں عالمی سیاسی اور کاروباری رہنما ایک ایسے وقت میں یکجا ہو رہے ہیں جب ایک طرف پیرس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی بازگشت ابھی باقی ہے تو دوسری طرف دنیا کے مختلف حصوں میں تنازعات سر اٹھائے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پیرس میں ہفت روزہ جریدے شارلی ایبدو اور پھر ایک یہودی سپر اسٹور پر کیے جانے والے دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں