آذربائیجان میں شہدا کی یاد منائی گئی

بیس جنوری سن 1990 کے روز ملکی آزادی کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہ کرنے والوں کی یاد منائی جا رہی ہے

192405
آذربائیجان میں شہدا کی یاد منائی گئی

آذربائیجان میں شہدا کی یاد۔
آذری عوام نے 20 جنوری سن 1990 کی تاریخ کو بالکل فراموش نہیں کیا۔
سن 1990 میں 19 جنوری کی شب سوویت فوجیں باقو میں داخل ہوئیں۔
جن کا مقصد آزادی کے خواہاں آذری عوام کو خاموش کرنا اور سوویت یونین کے ما تحت ہونے والی دیگر جمہور توں کو چیلنج کرنا تھا۔
سوویت فوج نے بڑے ۔ چھوٹے، مرد و عورت کی تفریق کیے بغیر ان کے سامنے والے ہر شخص کو خونخوار طریقے سے قتل کر ڈالا۔
اس روز آذربائیجان کی آزادی کے علمبردار 130 سے زائد شہریوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
آذری عوام نے اپنے شہدا کو ہمیشہ یاد رکھا ہے۔
شہدا کے قبرستان پر اولین طور پر صدر الہام علی یف نے حاضری دی۔
بعد ازاں سرکاری حکام اور عوام کی ایک کثیر تعداد اس مقام پر یکجا ہوئی۔
میٹرو اور سڑکوں پر احترامً خاموش اختیار کی گئی، اور شہدا کی یاد میں پھول نچھاور کیے گئے۔
بیس جنوری کو 25ویں برسی کے موقع پر ٹی آرٹی کے باکو میں دفتر اور ٹی آرٹی آواز ٹیلی ویژن چینل کی مشترکہ پروڈکشن کو نشر کیا گیا۔
باکو اور انقرہ سے براہ راست نشر کردہ اس خصوصی پروگرام میں مہمانوں کے ساتھ بات چیت کو نوے منٹ تک 20 جنوری سن 1990 کے واقعات کے شاہدین کی ہمراہی میں پیش کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں