آزادی اظہار کے معاملے میں احتیاط برتی جائے: پاپائے روم

پاپائے روم نے مزاحیہ جریدے شارلی ایبدو میں رسولِ اکرم ﷺ کی بے حرمتی پر مبنی کارٹونوں سے متعلق کہا کہ آزادی اظہارکی ایک حد مقرر ہونی چاہیئے تاکہ کسی بھی فرقے یا مذہب سے وابستہ افراد کی دل آزاری نہ ہو

190860
آزادی اظہار کے معاملے میں  احتیاط برتی جائے: پاپائے روم

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپا فرانسیس نے تنبیہہ کی ہے کہ آزاد ی اظہار کے معا ملے میں احتیاط سے کام لیا جائے۔
پاپائے روم نے مزاحیہ جریدے شارلی ایبدو میں رسولِ اکرم ﷺ کی بے حرمتی پر مبنی کارٹونوں سے متعلق کہا کہ آزادی اظہارکی ایک حد مقرر ہونی چاہیئے تاکہ کسی بھی فرقے یا مذہب سے وابستہ افراد کی دل آزاری نہ ہو۔
پاپا نے کہا کہ میں اگر اشتعال انگیزی کا سہارا لیتے ہوئے کسی کو طیش دلانے کی کوشش کروں تو مجھے اس کے جواب میں کسی غیر متوقع حملے سے دوچار ہونا پڑے گا لہذا میرا یہ ماننا ہے کہ آزادی اظہار کے سلسلے میں انسانی جذبات و احساسات کو مد نظر رکھنے سمیت محتاط رویہ اپنایا جائے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں