یوکرین:خانہ جنگی میں شدت پوٹین کا امن منصوبہ پوروشینکو کی طرف سے

مشرقی یوکرین کی جھڑپوں میں شدت آنے سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کو ایک خط ارسال کرتےہوئے امن منصوبے کی تجویز پیش کی جسے پوروشینکو نے مسترد کر دیا

191212
یوکرین:خانہ جنگی میں شدت پوٹین کا امن منصوبہ پوروشینکو کی طرف سے

مشرقی یوکرین میں تقریباً 4800 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی خانہ جنگی تاحال جاری ہے ۔
ان جھڑپوں کے باعث عمارتوں کی دیواریں چھلنی ہو چکی ہیں،بجلی اور پانی کا نظام تباہ ہے جبکہ عوام کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے ۔
یوکرین کے جنرل ہیڈ کوارٹرزکے مطابق ، دونیسک کے ہوائی اڈے کا کنٹرول دوبار حاصل کرنےکے بعد وہاں فوجی سا زو سامان اور خوراک کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے ۔
جس کے جواب میں روس نواز باغی مذکورہ ہوائی اڈے پر اپنے قبضے کا دعوی کر رہے ہیں۔
شہر کے اطراف میں جھڑ پیں بھی جاری ہیں جس کے نتیجے میں ایک توپ کا گولہ دونیسک کے مقامی اسپتال پر آگرا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ان جھڑپوں میں شدت آنے سے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کو ایک خط ارسال کرتےہوئے امن منصوبے کی تجویز پیش کی جسے پوروشینکو نے مسترد کر دیا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں