انسدادِ دہشت گردی کیلیے ترکی اور عرب ممالک کے ساتھ کام کیا جائے

انسداد دہشت گردی مہم میں یورپی یونین نے مشرق وسطی کے عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے

190988
انسدادِ دہشت گردی کیلیے ترکی اور عرب ممالک کے ساتھ کام کیا جائے

انسداد دہشت گردی مہم میں یورپی یونین نے مشرق وسطی کے عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یورپی وزرائے خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، اس سلسلے میں مشرق وسطٰی اور شمالی افریقی ممالک کے علاوہ ترکی کے ساتھ بھی معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
برسلز میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہونے والی بات چیت میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی کو بھی شامل کیا گیا ہے
اس اجلاس میں فلسطییل تنظیم حماس کو دہشت گرد تنظیموں کی یورپی فہرست سے نکالنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دینے پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
حماس نے اس یورپی فیصلے کو غیر اخلاقی قرار دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں