مارٹن لوتھر کنگ کا یومِ پیدائش

مارٹن لوتھرکنگ 1955 میں اس وقت نمایاں ہوئے جب انھوں نے الاباما کے جنوبی شہر مونٹ گومری میں عوامی بسوں کے کامیاب بائیکاٹ کی قیادت کی تھی جس سے شہر میں سیاہ فام مسافروں کو الگ بٹھانے کے رواج کا خاتمہ ہو گیا

191074
مارٹن لوتھر کنگ کا یومِ پیدائش

گزشتہ روز امریکہ بھر میں شہری آزادی کے علمبردار آنجہانی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرکا یوم پیدائش منایا گیا اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل تھی۔
مارٹن لوتھرکنگ 1955 میں اس وقت نمایاں ہوئے جب انھوں نے الاباما کے جنوبی شہر مونٹ گومری میں عوامی بسوں کے کامیاب بائیکاٹ کی قیادت کی تھی جس سے شہر میں سیاہ فام مسافروں کو الگ بٹھانے کے رواج کا خاتمہ ہو گیا۔
وہ 1950 اور 1960 کی دہائی کی شہری آزادی کی تحریکوں کی مرکزی شخصیت بن گئے اور انھوں نے سن 1963 میں واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے کے دوران اپنی تقریر "میرا ایک خواب ہے"سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔
اُنھیں 1964 میں نوبل امن انعام دیا گیا اور اسی سال صدر لنڈن جانسن نے تاریخی شہری آزادیوں کے ایک بل پر دستخط بھی کیے ۔
ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اوہائیو میں ایک پیدل مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ترک نژاد باشندوں نے بھی شرکت کی ۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں