جمہوریہ کونگو میں حکومت مخالف مظاہرہ،تیرہ افراد ہلاک

جمہوریہ کونگو میں حکومت مخالف مطاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں تیرہ افراد مارے گئے

191423
جمہوریہ کونگو میں حکومت مخالف مظاہرہ،تیرہ افراد ہلاک

جمہوریہ کونگو میں حکومت مخالف مطاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔
اس واقعے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔
ملک کے دارلحکومت کنشاسا میں پارلیمان سے نئے انتخابات کے انعقاد سے متعلق قانون کی منظوری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔
پولیس پر پتھراو کے جوا ب میں حفاظتی دستوں نے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا ۔
اس واقعے میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے گولی چلادی جس کے نتیجے میں 13 افراد مارے گئے۔
واضح رہے کہ مذکورہ قانون کی رو سے نئے انتخابات سے قبل ملک بھر میں رائے شماری کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی حزبِ اختلاف نے شدید مخالفت کی تھی ۔
مخالفین کا خیال ہے کہ اس نئے قانون سے چودہ سال سے اقتدار پر فائز صدر جوزف کابیلا کو دوبارہ صدر منتخب ہونے میں آسانی ملے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں