یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس برسلز میں منعقد ہو رہا ہے

190113
یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس برسلز میں منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے کا سرفہرست موضوع مشترکہ سکیورٹی تدابیر اور دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کی اسٹریٹجی ہے۔
یورپی یونین امور خارجہ کونسل کے اجلاس کے آج کے باقاعدہ ایجنڈے پر روس کے ساتھ تعلقات ، لیبیا میں استحکام اور مفاہمت جیسے موضوعات موجود ہیں۔
تاہم پیرس کے حملوں کے بعد یورپی یونین میں دہشت گردی کا الارم دئیے جانے کی مناسبت سے اجلاس کے ایجنڈے کا ترجیحی موضوع دہشت گردی کے خلاف جدوجہد ہو گا۔
اجلاس میں کمیشن کی 11 جنوری کو تیار کردہ سکیورٹی اسٹریٹجی ، سرحدی کنٹرول ، شینگین سمجھوتے میں نئی تدابیر اور خبروں کے تبادلے جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ اسٹریٹجی آئندہ مہینے کے سربراہی اجلاس میں قبول کئے جانے کی صورت میں اسے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں