فرانس میں کشیدگی کی فضا بدستور برقرار

نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کی تحریکوں کی مخالفت کرنے والے ہزار ہا افراد نے کل پیرس میں ایک جلوس نکالا

189797
فرانس میں کشیدگی کی فضا بدستور برقرار

سترہ افراد کے ہلاک ہونے والے پیرس کے حملوں کے بعد فرانس میں کشیدگی کا ماحول جاری ہے۔
دارالحکومت پیرس میں کل نسل پرستی اور نفرت آمیز مؤقف کے خلاف یکجا ہونے والے مظاہرین نے ایک جلوس نکالا۔
فرانس میں مسلمانوں کو ہدف بنائے جانے کے بعد اب غیر ملکی دشمنی کے خلاف آوازوں میں مزید بلندی آئی ہے۔
اظہار خیال کی آزادی کو آلہ کار بناتے ہوئے نفرت پر مبنی بیانات کی نفی کرنے والے ہزاروں افراد نے ایک مظاہرہ کیا۔
مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر ثقافتی ڈھانچے کے تحفظ اور مساوات کو برقرار رکھے جانے کا مطالبہ کیا۔
اسی دوران نسل پرستوں کی طرف سے جلسے کے اہتمام کی کوشش مقامی اداروں کی پابندی کی بنا پر ناکام رہی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں