پوپ فرانسیس کی کئی ملین مسیحیوں کے اجتماع میں دعا

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس سری لنکا کے دورے کے بعد ایشیا کے ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے پر فلپائن پ پہنچنے پر اپنی مصر وفیات کو جاری رکھے ہوئے ہیں

188654
پوپ فرانسیس کی کئی ملین مسیحیوں کے اجتماع میں دعا

پوپ فرانسیس کی فلپائن میں مصروفیا ت جاری ہیں۔
کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس سری لنکا کے دورے کے بعد ایشیا کے ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے پر فلپائن پ پہنچنے پر اپنی مصر وفیات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پوپ فرانسیس آج اتوار کے روز کئی ملین مسیحیوں کے ایک دعائیہ اجتماع کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس اجتماع کو دنیا کا سب سے بڑا مسیحی اجتماع بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
ہفتے کے روز پاپائے روم منیلا سے ٹاکلوبان کے علاقے میں ایک روز قیام کرنے کی غرض سے گئے تھے، تاہم وہاں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے بعد انہیں اپنا یہ دورہ مختصر کرنا پڑا۔ پوپ فرانسیس جمعرات کے روز سے اپنے پانچ روزہ دورہ فلپائن پر منیلا پہنچنے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے دو روز سری لنکا میں بھی گزارے۔ گزشتہ پانچ ماہ میں پاپائے روم کا یہ دوسرا دورہ ایشیاء ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں