دوسرے مذاہب کی بے عزتی کرنا ایک بیہودہ فعل ہے :پاپ

فلپائن کے دورے پر جانے والے پاپ فرانسس نے پیرس کے حملوں کے حوالے سے عالمی رائے عامہ کو اہم پیغامات دیے ہیں

187243
دوسرے مذاہب کی بے عزتی کرنا ایک بیہودہ فعل ہے :پاپ

کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے سری لنکا سے فلپائن روانگی کے وقت صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے نام پر قتل کرنا انتہائی نامعقول بات ہے۔
پوپ فرانسس نے یہ بیان پیرس میں گذشتہ ہفتے رسالے چارلی ایبڈو پر دہشت گردوں کے خونی حملے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد دیا ہے۔
انہوں نے اپنے اس بیان کے لیے یہ وضاحت پیش کی۔"اگر میراقریبی دوست میری ماں کو برا بھلا کہتا ہے تو اسے اس کے رد عمل کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے، کیونکہ یہ رد عمل ایک معمول کی بات ہو گا۔ آپ کسی کو اشتعال نہیں دلا سکتے، دوسروں کے مذہب کی بےعزتی نہیں کر سکتے، اس کا تمسخر نہیں اڑا سکتے۔"
اس سے پہلے فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے پیرس میں کہا کہ اسلام جمہوریت کے ساتھ ایک موافق مذہب ہے اور فرانس تمام مذاہب کی حفاطت کرے گا۔
پیرس میں عرب ورلڈ انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیکولرازم تمام مذاہب کی عزت کرتا ہے۔انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ سیکولرازم کو پیش آنے والے کسی بھی خطرے کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
فرانسوا اولاند کا کہنا تھا کہ مسلمان پوری دنیا میں بنیاد پرستی اور عدم برداشت کا شکار ہیں
دوسری جانب وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہیں رسالے چارلی ایبڈو پر حملہ کرنے والے شدت پسندوں سے تشبیہ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیا مین نیتن یاہو نے بھی فرانسیسی رسالے چارلی ایبڈو پر شدت پسندوں کے حملے کی طرح انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں