فرانس: عراق میں فوجیوں کے قیام کے دورانیے میں اضافہ

فرانس نے عراق میں اپنے فوجیوں کے فرائض کے دورانیے کو طویل کر دیا ہے

185132
فرانس: عراق میں فوجیوں کے قیام کے دورانیے میں اضافہ

فرانس نے عراق میں اپنے فوجیوں کے فرائض کے دورانیے کو طویل کر دیا ہے۔
فرانس کی قومی اسمبلی نے عراق میں داعش دہشت گرد تنظیم کے خلاف ڈیوٹی پر متعین محارب فورسز کے قیام کے دورانیے میں اضافہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
کل قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں فیصلے کو ایک منفی ووٹ کے مقابل 488 مثبت ووٹوں کے ساتھ منظور کر لیا گیا ہے۔
رائے شماری میں بائیں فرنٹ پارٹی کے 13 اسمبلی ممبران نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا۔
منظور کئے جانے والے میمورینڈم کے ساتھ عراق میں فرانسیسی فوجیوں کے قیام کی مدت میں مزید چار ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس نے 19 ستمبر 2014 کو عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو ہدف بنانا شروع کیا تھا۔
فرانسیسی آئین کے مطابق حکومت کے لئے 3 دن کے اندر اندر اپنی خارجہ فوجی مداخلت سےقومی اسمبلی کو آگاہ کرنا اور اس موضوع پر جنرل کمیٹی میں بحث کا شروع ہونا ضروری ہے۔
آئین کی رُو سے پہلی خارجہ مداخلت کے لئے رائے شماری کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم 4 ماہ کا دورانیہ پورا ہونے کے بعد بھی مداخلت کو جاری رکھنے کے لئے اسمبلی سے اس سے متعلق بل کی منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں