روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات:تنازعے پرغور

روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ نے برلن میں ملاقات کی جس کا مقصد یوکرین میں قیام امن کے لیے مجوزہ سربراہی اجلاس کی تیاری تھا

183089
روسی اور یوکرینی وزرائے خارجہ کی ملاقات:تنازعے پرغور

روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ نے برلن میں اپنے جرمن اور فرانسیسی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد یوکرین میں قیام امن کے لیے مجوزہ سربراہی اجلاس کی تیاری تھا۔
برلن میں گزشتہ روزمنقدہ اجلاس کے انعقاد کا مقصد رواں ہفتے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ان چاروں ممالک کے سربراہان کی ممکنہ ملاقات سے قبل تیاریوں کا سلسلہ مکمل کرنا تھا۔ یوکرین کے تنازعے کے حل کے سلسلے میں ان چاروں ممالک کے سربراہاں جمعرات کے روز ملاقات کر رہے ہیں جس کے دوران مشرقی یوکرین میں جاری خونریزی کے خاتمے کے لیے روسی صدر پوٹنہ کو کسی معاہدے پر دستخطوں کے لیے رضامند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں یوکرین اور روس کے صدور کے خصوصی مندوبین نے مشرقی یوکرین میں فائربندی کے حوالے سے ایک دستاویز پر دستخط کیے تھے تاہم، پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا۔
باور رہے کہ گزشتہ ستمبر سے اب تک مشرقی یوکرین میں 13 سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں