اعلی عہدے دار کی عدم موجودگی پر اعتراض برحق ہے:امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار کے ساتھ کسی اعلی حکومتی عہدے دار کی وہاں موجودگی ضروری تھی

183300
اعلی عہدے دار کی عدم  موجودگی پر اعتراض برحق ہے:امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران گزشتہ اتوار کو پیرس میں ہونے والی یک جہتی مارچ میں کسی امریکی اعلی عہدے دار کی غیر حاضری پر ہونے والی نکتہ چینی کے حوالے سے وضاحت پیش کی ۔
ارنسٹ نے بتایا کہ اس مارچ میں پیرس میں متعین امریکی سفیرہ جین ہارٹلی نے شرکت کی تھی ۔
اس مارچ میں صدر اوباما یا کسی دیگر اعلی امریکی عہدے دار کی عدم موجودگی کے حوالے سے ریپلیکنز نے کافی واویلہ مچایا تھا حتی سی این این کے نمائندے جیک ٹیپر نے اس حوالے سے امریکی ہونے پر ندامت محسوس کرنے کا بھی اظہار کیا تھا۔
اس واقعے پر امریکی انتظامیہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت کار کے ساتھ کسی اعلی حکومتی عہدے دار کی وہاں موجودگی ضروری تھی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں