رپرٹ مرڈخ کون ہیں؟

مسلمانوں پر الزام لگانے والی متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے ایجنڈے دنیا کے ایجنڈے پر موجود رپرٹ مرڈخ امریکی نیوز کارپوریشن کمپنی کے آسٹریلیا کے میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اور حصص کے مالک ہیں اور یہ میڈیا گروپ دنیا کا دوسرا بڑا میڈیا گروپ تسلیم کیا جاتا ہے

181269
رپرٹ مرڈخ کون ہیں؟

رپرٹ مرڈخ کون ہیں؟
مسلمانوں پر الزام لگانے والی متنازعہ ٹویٹ کی وجہ سے ایجنڈے دنیا کے ایجنڈے پر موجود رپرٹ مرڈخ امریکی نیوز کارپوریشن کمپنی کے آسٹریلیا کے میڈیا کے چیف ایگزیکٹو اور حصص کے مالک ہیں اور یہ میڈیا گروپ دنیا کا دوسرا بڑا میڈیا گروپ تسلیم کیا جاتا ہے۔
اپنے ملک آسٹریلیا میں میں اخبارات، جرائد اور ٹیلی ویژن چینلز سے اپنی ملازمت کا آغاز کرنے والے مرڈخ نے اپنی کمپنی کو برطانوی اور امریکی میڈیا کی جانب بھی وسعت دیتے ہوئے دنیا کے اہم ترین اور امیر ترین میڈیا مالکوں میں سے ایک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
مرڈخ کی نگرانی میں چلنے والے 175 تمام کے تمام اخبارات نے عراق کی جنگ سے قبل جنگ کا دفاع کرنے والے اخبارات کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔
سن 2011 میں برطانیہ سے شائع کردہ اپنےاخبار " دی نیوز آف دی ورلڈ" کے جاسوسی کرنے کے اسکینڈل کی وجہ اس اخبار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔
تحقیقات کے نتیجے میں اس اخبار کے مشہور شخصیات اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کی جاسوسی کرنے کا الزام ثابت ہوگیا جس کے بعد اس اخبار کو بند کردیا گیا۔
علاوہ ازیں مردخ پر برطانیہ اور متحدہ امریکہ میں رشوت اور بد عنوانی کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
84 سالہ مرڈخ کا نیو یارک سے شائع وہنے والا اخبار رشوت اسکینڈل کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار رہا ہے۔
مرڈخ کا وال سٹریٹ جرنیل اخبار اور فوکس ٹی وی مسلمانوں کو ہدفِ تنقید بنانے والی خبروں اور تبصروں کی وجہ سے مشہور ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں