فرانس:حملوں کی ذمہ داری یمنی القائدہ شاخ نے قبول کرلی

فرانس میں چارلی پیبدو نامی جریدے کے دفتر پر حملے اور گزشتہ روز اغوا کی کوشش کے واقعات کی ذمہ داری القائدہ کی جزیری نما عرب میں سر گرم عمل شاخ نے قبول کرلی ہے

179611
فرانس:حملوں کی ذمہ داری یمنی القائدہ شاخ نے قبول کرلی

فرانس میں چارلی پیبدو نامی جریدے کے دفتر پر حملے اور گزشتہ روز اغوا کی کوشش کے واقعات کی ذمہ داری القائدہ کی جزیری نما عرب میں سر گرم عمل شاخ نے قبول کرلی ہے۔
یمن میں سرگرمِ عمل اس شاخ کے لیڈر نے کہا ہے کہ اس نے حملے شاتمِ رسول ﷺ کے کارٹونوں کے اجرا کی بنا پر کیے ہیں۔
دریں اثنا ، یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ کواشی برداران اور امدی کولی بالی نے حملوں سے قبل ایک ٹیلی ویثن سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی قائم کیا تھا۔
اس ٹیلیفون بات چیت میں بتایا گیا تھا کہ سپر اسٹور پر حملہ کرنے والی آمدی کولی بالی اور کواشی برادران نے بیک وقت حرکت کرتے ہوئے اپنے منصوبوں پر عمل درآمد کیا تھا۔
فرانس کے وزیراعظم مانویل والز نے ان حملوں اور اسیر بنائے جانے والے 17 افراد کی ہلاکتوں کو ملکی خفیہ ایجنسی کی نا اہلی قرار دیا ہے ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں