امریکہ اور کیوبا کے درمیان امیگریشن پر مبنی مذاکرات کا دور

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب مشیر رابرٹہ جیکب سن کی قیادت میں یہ مذاکرات ہونگے

178877
امریکہ اور کیوبا کے درمیان امیگریشن  پر مبنی مذاکرات کا دور

امریکہ اور کیوبا کے درمیان امیگریشن کے موضوع پر مذاکرات 21 تا 22 جنوری کو ہونگے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ کی نائب مشیر رابرٹہ جیکب سن کی قیادت میں یہ مذاکرات ہونگے۔
ساکی نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان امیگریشن کے موضوع پر اجلاس ہر چھ ماہ میں ایک بار منعقد ہوگا۔
ساکی نے بتایا کہ اجلاس میں امیگریشن کے قوانین اور سلامتی سے متعلق مسائل کا جائزہ لایا جائے گا۔
ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت کیوبا کی طرف سے 53 سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں