اسلام مخالف پیڈیگیا تحریک کے خلاف ردعمل میں اضافہ

کولن میں سول سوسائٹیوں کی اپیل پر نقل مکانوں اور اسلام کے خلاف تحریک PEDİGYA کے خلاف وسیع شرکت سے مظاہرہ کیا گیا

174359
اسلام مخالف پیڈیگیا تحریک کے خلاف ردعمل میں اضافہ

جرمنی میں نسلیت پرست اور اسلام مخالف تحریک PEDİGYA کے خلاف ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کولن میں سول سوسائٹیوں کی اپیل پر نقل مکانوں اور اسلام کے خلاف تحریک PEDİGYA کے خلاف وسیع شرکت سے مظاہرہ کیا گیا۔
زیادہ تر جرمن شہریوں پر مشتمل مظاہرین ڈیوٹز اسکوائر میں جمع ہوئے اس کے علاوہ کولن کے بلدیہ چئیر مین ، ملک میں ترک سول سوسائٹیوں کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں عیسائیوں اور یہودیوں نے بھی شرکت کی۔
پیڈیگیا کے خلاف نعرے لگائے گئے اور اسلام فوبیا کی مذمت کی گئی۔
جرمن پولیس نے اسکوائر اور گرد وپیش کے علاقے میں بھاری سکیورٹی اقدامات کئے اور مظاہرے کی جگہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے پیڈیگیا کے اراکین کے راستے کو روکا۔
واضح رہے کہ پیڈیگیا تحریک نے گذشتہ دنوں ملک میں مظاہرے کئے جن کے خلاف عالمی رائے عامہ کی طرف سے ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں