طیارے کے ملبے کے لئے تلاش کا کام جاری

انڈونیشیاء کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے اب تک 34 لاشیں نکالی جا چکی ہیں

171598
طیارے کے ملبے کے لئے تلاش کا کام جاری

انڈونیشیاء کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے اب تک 34 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔۔۔
سُرابایا جزیرے سے سنگاپور کے لئے پرواز کے دوران گرنے والے مسافر بردار طیارے کے لئے تلاش کا کام جاری ہے تاہم ناموافق موسمی حالات کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔
غوطہ خور بھی بحیرہ جاوا کی تہہ میں تلاش کا کام کر رہے ہیں۔
ایک سو باسٹھ افراد والے اس طیارے کے لئے تلاش کا کام دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیاہے اور اس دوران ملبے کے پانچ ٹکڑے نکالے گئے ہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زیادہ تر لاشیں طیارے کے درمیانی حصے میں پھنسی ہوئی ہو سکتی ہیں۔
تلاش کے کاموں میں 30 بحری جہاز ، 6 طیارے اور 14 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انڈونیشیاء کے جزیرے سُربایا سے سنگاپور جاتے ہوئے ایشیاء ائیر لائنز کا مسافر بردار طیارہ گذشتہ ہفتے اتوار کے روز بحیرہ جاوا پر گر گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں