لیتھوانیا نے یورو زون کی رکنیت حاصل کرلی

یورو زون میں افراط زر کے خطرات اور قرضوں کے بحران کے باوجود لیتھوانیا نے یورپ کی اس مشترکہ کرنسی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بالٹک کی ریاستوں میں سے لیتھوانیا وہ واحد ملک تھا، جو اب تک یوروزون میں شامل نہیں تھا

168109
لیتھوانیا نے یورو زون کی رکنیت حاصل کرلی

لیتھوانیا نے نئے سال کے ساتھ ہی یورو زون کی رکنیت حاصل کرلی ہے۔
بالٹک ممالک میں سے لیتھوانیا یورو زون کی رکنیت حاسل کرنے والا انیسواں ملک بن گیا ہے۔
یورو زون میں افراط زر کے خطرات اور قرضوں کے بحران کے باوجود لیتھوانیا نے یورپ کی اس مشترکہ کرنسی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بالٹک کی ریاستوں میں سے لیتھوانیا وہ واحد ملک تھا، جو اب تک یوروزون میں شامل نہیں تھا۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وزیر اعظم الگیرداس بُٹیویسیوس نے ایک کیش مشین سے دس یورو نکال کر علامتی طور پر ملک میں اس کرنسی کا اجراء کیا۔ لیتھوانیا کی شمولیت کے بعد یورپی یونین کے یورو زون میں شامل ممالک کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔
سن 2008 سے 2011 کے درمیانی عرصے کے دوران عوام کے تین فیصد حصے نے یورپی ممالک میں پنا لے لی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں