ملائشیا میں سیلاب کی آفت کے خلاف جدو جہد جاری

سیلاب میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں 1 لاکھ 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں

164402
ملائشیا میں سیلاب کی آفت کے خلاف جدو جہد جاری

ملائشیا میں سیلاب کی آفت کے خلاف جدو جہد جاری ہے۔

قدرتی آفات انتظامیہ کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں 1 لاکھ 6 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔
سیلاب کی شدت میں اضافے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دقت پیش آ رہی ہے۔
فوجی اہلکار اور رضاکار فوجی طیاروں کی مدد سے امدادی کام کر رہے ہیں۔
ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے سیلاب زدگان کے لئے مزید 143 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں