یوکرین: پارلیمان نے نیٹو کی حمایت میں فیصلہ دے دیا

نیٹو کی رکنیت کے حصول کے لیے یوکرین کی پارلیمان نے گزشتہ روز ایک قانون کی منظوری دی جس میں اس کی غیرجانبدار اور غیر وابستہ حیثیت ختم کردی گئی ہے

158034
یوکرین: پارلیمان نے نیٹو کی حمایت میں فیصلہ دے دیا

نیٹو کی رکنیت کے حصول کے لیے یوکرین کی پارلیمان نے گزشتہ روز ایک قانون کی منظوری دی جس میں اس کی غیرجانبدار اور غیر وابستہ حیثیت ختم کردی گئی ہے۔
غیروابستہ حیثیت کو ختم کرنے کے لیے قانون سازوں نے واضح اکثریت سے رائے دہی میں حصہ لیا ۔
سن 2010 میں روسی دباؤ کے تحت اِس کی منظوری دی گئی تھی جس میں یوکرین کو فوجی اتحاد تشکیل دینے سے روکا گیا تھا۔
یوکرینی صدر پیترو پوروشینکونے کہا ہے کہ وہ نیٹو کی رکنیت کے حصول کی کوشش کریں گےجو ایک مغربی فوجی اتحاد کا درجہ رکھتی ہے۔
دوسری جانب روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کی غیروابستہ حیثیت منسوخ ہوتی ہےتو اُس صورت میں علاقے میں صورت حال مزید کشیدہ ہوتےہوئے یوکرین روس کی مخالفت مول لے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں