جرمنی سے روس کے حوالے سے انتباہ

جرمن وزیر خارجہ اشٹین مائر نے روس پر مزید اقتصادی پابندیوں کے خطہ یورپ کو بحران کی طرف دھکیلنے کا موجب بننے پر خبر دار کیا ہے

153635
جرمنی سے روس کے حوالے سے انتباہ

جرمنی سے یورپی یونین کو انتباہ۔۔
اقتصادی پابندیوں کے ذریعے روسی معیشت کو مشکلات سے دو چار کرنے والی یورپی یونین کو اس کے اپنے رکن جرمنی نے خبردار کیا ہے۔
جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹین مائر نے ایک جریدے سے انٹرویو میں کہا ہے کہ روسی معیشت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتے خطہ یورپ کی سلامتی کو حاصل کر سکنے پر یقین رکھنے والے مغالطے پر ہیں۔"
روس کے یوکیرین کے بحران کی بنا پر اعتماد کو کھونے کا ہرجانہ ادا کرنے کا ذکر کرنے والے اشٹین مائر کا کہنا ہے کہ روسی کرنسی اور توانائی کے نرخوں میں گراوٹ مالی بحران کا ٹھوس ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں نرمی نہ لانے کی صورت میں "روس میں عدم استحکام کے جنم لینے پر میں خدشات محسوس کرتا ہوں" اور یہی وجہ ہے کہ میں ان پابندیوں کو مزید آگے بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں۔
اشٹین مائر نے اس بات پر متنبہ کیا ہے کہ روس کا مالی بحران اگر قابو سے باہر ہو گیا تو یہ ہمارے لیے برے نتائج پیدا کرے گا۔لہذا پابندیوں کے اطلاق کی پالیسیوں کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں