متحدہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز

کیوبا نے پانچ سال سے زیر حراست امریکی امدادی تنظیم کے رکن ایلن گراس کو رہا کردیا ہے۔ کیوبا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کرنے والے صدر اوباما نے سیاحتی پابندیوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما نے کیوبا کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ان تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا باب قرار دیا

152520
متحدہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز

متحدہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔
کیوبا نے پانچ سال سے زیر حراست امریکی امدادی تنظیم کے رکن ایلن گراس کو رہا کردیا ہے۔
کیوبا میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کرنے والے صدر اوباما نے سیاحتی پابندیوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے کیوبا کے ساتھ سفارتی اور معاشی تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے ان تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا باب قرار دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی ’متروک‘ ہو چکی تھی اور گذشتہ 50 سال کی تاریخ کی نسبت حالیہ تبدیلیاں ’بہت نمایاں‘ ہیں۔
کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے ٹی وی پر خطاب میں اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔
اس اعلان کے بعد ایک کیوبا میں قید امریکی ٹھیکے دار الین گروس اور امریکہ میں قید تین کیوبن شہریوں کی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز اس اعلان کے پیچھ ایک سال پر محیط خفیہ سفارت کاری ہے جو کینیڈا اور ویٹیکن میں براہِ راست پوپ کے ساتھ ہوئی۔
صدر اوباما نے بتایا کہ امریکہ آنے والے مہینوں میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں سفارتخانہ کھولنے کا سوچ رہا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں