یوکرائن کے یورپ کا ساتھ دینے پر روس برہم

کیو انتظامیہ ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے نتائج کو جھیلے گی اور اس کی قیمت چکائے گی: میدویدو

151319
یوکرائن کے یورپ کا ساتھ دینے پر روس برہم

روس کے وزیر اعظم دمتری میدویدو نے روس پر پابندیوں کے موضوع پر یوکرائن کے یورپ کا ساتھ دینے پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔
میدویدو نے کہا ہے کہ کیو انتظامیہ ہمسایہ ممالک کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے نتائج کو جھیلے گی اور اس کی قیمت چکائے گی۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی لندن میں روس میں درپیش بحران کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس پر پابندیاں کریمیا کا الحاق کرنے اور یوکرائن میں مداخلت کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں، نہ تو ہم یہ چاہتے ہیں کہ روسی عوام مشکلات جھیلیں اور نہ ہی یہ ہمارا ہدف ہے۔
جان کیری نے کہا کہ رُبلے کی قدر میں کمی کی واحد وجہ پابندیاں نہیں ہیں پیٹرول کی گرتی ہوئی قیمتیں بھی بحران کی وجہ بنی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں